نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق یہ کیمپ افغان طالبان کے بڑے اور اہم مراکز میں شمار ہوتا تھا، جہاں سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کی جاتی تھیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹرائیک کے بعد کیمپ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔
کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور کیمپ میں موجود غیر ملکی شدت پسندوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔







