محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے، جب کہ مری اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا شہدا کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج میں نمایاں اضافہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری متوقع ہے، اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف پڑنے کا امکان ہے۔

مزید یہ کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں بھی بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔