سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران افغانستان سے سرگرم خوارج نے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی متعدد کوششیں کیں، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی سے ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کے جوابی اقدامات میں اب تک 100 سے زائد خوارج واصلِ جہنم کیے جا چکے ہیں۔ آج بھی گل بہادر گروپ نے شمالی وزیرستان میں ایک گاڑی کے ذریعے ناکام حملے کی کوشش کی، جس میں ایک سپاہی نے جامِ شہادت نوش کیا، جب کہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان پریسیژن اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کی اہم قیادت سمیت 60 سے زائد دہشتگردوں کے مارے جانے کی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔







