پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجربے کا مقصد افواج کی تربیت کو بہتر بنانا، مختلف تکنیکی پہلوؤں کی توثیق کرنا اور میزائل سسٹم میں شامل ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا تاکہ درستگی اور بقا کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔

بیان کے مطابق تجربے کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینئر افسران نے کیا، جبکہ اس موقع پر اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدان اور انجینیئرز بھی موجود تھے۔

فورم نے فتح سیریز کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کے کامیاب تجربے کو سراہتے ہوئے اسے دفاعی صلاحیت میں اہم پیش رفت قرار دیا۔

دوسری جانب صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان اور مسلح افواج کی قیادت نے بھی اس کامیاب تجربے میں شامل افراد کی تکنیکی مہارت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کی تعریف کی ہے۔