زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی گہرائی 114 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی لرزش ریکارڈ کی گئی، جن میں باجوڑ اور اس کے مضافات شامل ہیں۔

مزید برآں پشاور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جب کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر اور گردونواح میں بھی زمین لرزنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

خیال رہے کہ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔