ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوئے۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش کے ریجن میں تھا۔ جھٹکے اتنے شدید تھے کہ بلند و بالا عمارتوں میں موجود سامان بھی ہلنے لگا۔

متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ نقصان اور زخمی ہونے والے افراد کی رپورٹیں موصول نہیں ہوئیں اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور گھروں میں واپس جانے سے پہلے ہدایات پر عمل کریں۔