چینی سفیر نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے اور پاک چین دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کا تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔