پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ، عاصم افتخار چوہدری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں “مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال” کے ایجنڈے کے تحت بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے ایسے وقت پر کیے گئے ہیں جب خطے میں پرامن اور سفارتی حل کی کوششیں جاری تھیں، اور ایسے اقدامات پورے خطے کے امن و استحکام کو متاثر کر سکتے ہیں اور اس کے طویل المدتی نتائج مرتب ہوں گے۔
پاکستان نے سعودی عرب، بحرین، اردن، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات کے خلاف ہونے والے حملوں کی بھی مذمت کی اور ان تمام برادر ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ بیان میں زور دیا گیا کہ تمام فریقین کو زیادہ سے زیادہ تحمل اور صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
پاکستان نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے سفارتی اور پرامن ذرائع استعمال کرے۔







