سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اور ایران رضامند ہوں تو ان مذاکرات کی میزبانی پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور تنازع کے جامع حل کے لیے بامعنی مذاکرات کی میزبانی کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔