17 اکتوبر کی رات کو ایک انتہائی ٹارگٹڈ انداز میں خارجی گل بہادر گروپ کے  پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد 

ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ان موثر اسٹرائیکس میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی جن میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے کو ٹھکانے لگایا گیا ہے۔ 


خفیہ ذرائع کی رپورٹس کے مطابق خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردانا حملوں میں ملوث ہے۔


سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملے ميں 3 خواتين، 2 بچے اور ایک جوان شہيد ہوئے، 17 اکتوبر کی رات خارجی گل بہادر گروپ پر مستند اسٹرائیکس میں مارے جانے والے اہم خارجی سرغنوں ميں  خارجی فرمان عرف الکرامہ شامل شامل ہے۔ 

اس کے علاوہ خارجی صدیق اللہ داوڑ،  خارجی غازی مداخیل،  خارجی مقرب اور خارجی قسمت اللہ بھی مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ خارجی سرغنہ گلاب عرف دیوانہ،  خارجی رحمانی، خارجی عادل اور خارجی فضل الرحمان بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔


سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانا والا خارجی فضل الرحمان،  خارجی گل بہادر کا قریبی رشتہ دار بھی ہے، خارجی عاشق اللہ عرف کوثر اور خارجی یونس بھی اسٹرائیک میں اپنے انجام کو پہنچے، یہ تمام خارجی گل بہادر کے اہم سرغنہ تھے اور انکا مارا جانا  ایک اہم اور بڑی کامیابی ہے ۔