محکمہ قرنطینہ حیوانیات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران امریکا کے لیے انڈوں کی برآمدات 23 لاکھ 70 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات، بحرین، ہانگ کانگ، کویت، قطر، صومالیہ اور افغانستان سمیت کئی ممالک کو بھی انڈے بھیجے جا رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 میں متحدہ عرب امارات کو 17 لاکھ 23 ہزار ڈالرز، ہانگ کانگ کو 5 لاکھ 44 ہزار ڈالرز، بحرین کو 3 لاکھ 29 ہزار 950 ڈالرز، کویت کو 3 لاکھ 16 ہزار 654 ڈالرز، صومالیہ کو 2 لاکھ 41 ہزار ڈالرز اور افغانستان کو 10 لاکھ 70 ہزار ڈالر کے انڈے برآمد کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان سے مائع شکل میں بھی انڈے برآمد کیے جا رہے ہیں، جن کی مالیت 26 لاکھ 12 ہزار 930 ڈالرز بتائی گئی ہے۔ مائع انڈے بحرین، مصر، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو بھیجے گئے ہیں۔
گزشتہ مالی سال 2023-24 میں پاکستان سے انڈوں کی ایکسپورٹ 14 لاکھ ڈالرز تک محدود تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ بڑھ کر 18 لاکھ 25 ہزار ڈالرز تک جا پہنچی ہے، جو کہ ایک نمایاں اضافہ ہے۔






