ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایرانی عوام کی استقامت اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس موقع پر ایرانی سفیر امیر مقدم نے پاکستانی عوام، حکومتِ پاکستان اور خاص طور پر جماعت اسلامی کے واضح اور دوٹوک مؤقف پر اظہارِ تشکر کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس نازک وقت میں پاکستانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ علاقائی حالات میں مسلم ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی نہایت ضروری ہے، اور امریکا کو نہ صرف ایران کے خلاف کارروائیاں بند کرنی چاہئیں بلکہ خطے میں اپنے فوجی اڈے بھی ختم کرنے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی آزادی، ایک خودمختار ریاست کے قیام اور مسجدِ اقصیٰ کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔