ذرائع کے مطابق 21 اکتوبر 2025 کو شب 11:15 کے لگ بھگ پاکستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ رپورٹ ہوا، جس کا مرکز ہندوکش پہاڑ میں ہے۔ زلزلے کی شدت  5.3 تھی، زیر زمین زلزلے کی گہرائی 234 کلو میٹر ریکارڈ  کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے منڈی بہاؤالدین، گجرات، پشاور، سوات، دیر، مالاکنڈ، چترال، لنڈی کوتل، شانگلہ، غذر، چارسدہ، بٹگرام اور ہری پور سمیت گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ریسکیو حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر کھلے اور محفوظ مقامات پر رہیں۔ محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز کی ٹیمیں صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔