سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں کامیاب امیدواروں میں پی پی 73 سرگردھا سے مسلم لیگ ن کے سلطان علی رانجھا، پی پی 87 میانوالی سے ن لیگ کے علی حیدر خان نیازی اور پی پی 98 فیصل آباد سے ن لیگ کے آزاد علی تبسم شامل ہیں۔

ان کے علاوہ  پی پی 115 فیصل آباد سے ن لیگ کے محمد طاہر پرویز، پی پی 116 فیصل آباد سے ن لیگ کے احمد شہریار، پی پی 203 ساہیوال سے ن لیگ کے محمد حنیف اور پی پی 269 مظفرگڑھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے عملدار عباس قریشی بھی شامل ہیں۔

اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقوں میں کامیاب امیدواروں میں این اے 18 ہری پور سے مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے ن لیگ کے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے ن لیگ کے محمد نعمان، این اے 143 ساہیوال سے ن لیگ کے طفیل جٹ اور این اے 185 ڈیرہ اسماعیل خان سے ن لیگ کے محمود قادر خان شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جمعرات کو جاری کیے گئے ہیں اور اس کے بعد یہ امیدوار اپنے حلقوں میں باقاعدہ حلف اٹھا کر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔