ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 ہزار 904 گاڑیاں مختلف تھانوں میں زیر تحویل ہیں۔ ہیلمٹ نہ پہننے پر ایک دن میں 28 ہزار چالان کیے گئے اور 4 ہزار 312 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

مزید جانیں: بلوچستان میں نئے تعلیمی سال کے لیے نصاب میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ: محکمہ تعلیم

ٹریفک قوانین کے بہتر نفاذ کے لیے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان کے علاقوں میں ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی فعال کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ حادثات اور جرمانوں سے بچا جا سکے۔