وزارتِ داخلہ پنجاب کے مطابق تمام مقدمات کی سماعت اب انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں کی جائے گی، جب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو لنک سسٹم کی تنصیب اور سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی متعلقہ اداروں کو جاری کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کا اعلان کر دیا، کون کون شامل ہے؟
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی، جس کی صدارت جج امجد علی شاہ کریں گے۔ سماعت کے دوران عمران خان کو حسبِ معمول ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں حساس تنصیبات پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات شامل ہیں۔







