تفصیلات کے مطابق اس پیکیج کے تحت صوبے کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 10 ہزار روپے کی نقد امداد فراہم کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ راشن کارڈ ہولڈرز کے لیے ماہانہ امدادی رقم تین ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
"رحمتوں اور برکتوں والا ماہ صیام
— PMLN (@pmln_org) January 27, 2026
نادار افراد کیلئے ریلیف پیکج کا اہتمام"
⬜: پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے 10، 10 ہزار روپے pic.twitter.com/yIw5dL1qKb
حکومت پنجاب کی جانب سے 20 لاکھ سے زائد نگہبان کارڈز جاری کیے جائیں گے، جن کے ذریعے مستحق افراد نہ صرف نقد رقم حاصل کر سکیں گے بلکہ اشیائے ضروریہ کی خریداری بھی ممکن ہو گی۔ مستحقین بینک آف پنجاب کے برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس اور ون لنک نیٹ ورک سے منسلک کسی بھی اے ٹی ایم سے رقم نکلوا سکیں گے۔
صوبے بھر میں نگہبان کارڈز کی فعال سازی کے لیے 136 مراکز قائم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود گھر گھر جا کر مستحقین کو نگہبان کارڈز فراہم کریں تاکہ عوام کو قطاروں میں کھڑا نہ ہونا پڑے۔
مزید برآں، ہر تحصیل میں آٹھ نگہبان دسترخوان قائم کیے جائیں گے، جہاں روزانہ دو ہزار افراد کو باعزت انداز میں افطاری فراہم کی جائے گی۔ اسی طرح صوبے کے 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار فعال رہیں گے، جب کہ دیگر علاقوں میں عارضی بازار بھی لگائے جائیں گے۔
"رحمتوں اور برکتوں والا ماہ صیام
— PMLN (@pmln_org) January 27, 2026
نادار افراد کیلئے ریلیف پیکج کا اہتمام"
⬜: 47 ارب روپے کارمضان نگہبان پیکج منظور
⬜: 30 اضلاع میں مزید 50 سہولت بازار اور 15 سہولت آن دی گو میسر ہوں گے pic.twitter.com/kHPewfEL3z
پورے عمل کی شفاف نگرانی کے لیے رمضان نگہبان ڈیش بورڈ تیار کیا گیا ہے۔ حکام کارڈ ہولڈرز کو فون کالز کے ذریعے امداد کی وصولی کی تصدیق کریں گے تاکہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی کا سدِباب کیا جا سکے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں کوئی بھی مستحق خاندان خود کو تنہا محسوس نہ کرے۔ ہم غریب عوام کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔






