سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں لاہور سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا جاری ہے۔ حافظ نعیم الرحمان سرکاری ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے میں پہنچ گئے۔

دھرنے میں شریک سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ ہماری یونین کے بہت سے ذمہ داران یہاں موجود ہیں، جماعت اسلامی کا اتحاد عوام اور ملازمین کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم آئی پی پیز کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو کوئی جماعت ساتھ نہیں دیتی، جب ہم مہنگائی اور بجلی مہنگی ہونی کی بات کرتے ہیں تو کوئی جماعت ساتھ نہیں ہوتی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت احتجاجی مظاہرین کے ساتھ مذاکرات سے معاملہ حل کرے، اگر مظاہرین کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی تو جماعت اسلامی سرکاری ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج کا سلسلہ رکھنے والا نہیں ہے،جماعت اسلامی آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ مطالبہ صرف سرکاری ملازمین کا نہیں، ہر محنت کش کا بھی ہے، جماعت اسلامی تمام غریب اور محنت کش کے ساتھ کھڑی ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے ساتھ ظلم کر رہی ہے، گندم کی قیمت نکالتے ہیں پھر اسے روک دیتے ہیں، 2100 روپے میں کسان سے گندم خرید کر 6000 روپے من بیچتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آپ کے تمام جائز مطالبات میں ساتھ کھڑی ہے، اقتدار میں بیٹھے لوگ ایسا ماحول بنانا چاہتے ہیں، جیسے پنجاب میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں، حکومت چلانے میں اپنا کردار ادا کرنے والے ایک سے گریڈ 22 کے ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی پنشن میں کسی قسم کی کٹوتی قابل قبول نہیں ہے، ملازمین کی لیو انکیشمنٹ، پنشن اور دیگر مراعات ختم کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی خاندانوں کا نام ہے جماعت کا نہیں، مریم نواز بتائیں پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے  اسکولوں سے باہر کیوں ہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ 15 سال کے بچے مختلف جگہوں پر مزدوری کرتے ہیں، اپنی جان چھڑوا کر ادارے پرائیویٹ کیے جا رہے ہیں، بنیادی صحت مرکز چلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان میں مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی،  مریم نواز

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت میں موجود سہولت سے جان نہیں چھڑائی جا سکتی، آپ اپنی ذمہ داریوں سے جان چھڑا کر کہتے ہیں گڈ گورننس ہے۔ آپ نے تعلیم کا بیڑا غرق کیا، غریب اور امیر کے لیے الگ تعلیم ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حکومت صرف صوبے میں نہیں ہے، آپ کے چچا پورے ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔ آپ فارم 47 پر آ کر حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چلانے میں اپنا کردار ادا کرنے والے ایک سے گریڈ 22 کے ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ملازمین کی لیو انکیشمنٹ، پنشن اور دیگر مراعات ختم کی جا رہی ہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ آپ فارم 47 پر آ کر حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں، یہاں سرکاری ملازمین رل رہے ہیں۔ سول سیکرٹریٹ کے سامنے مائیں، بہنیں سرکاری ملازمین دھرنا دئیے بیٹھے ہیں، جس کا مطلب ہے آپ کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں سرکاری ملازمین رل رہے ہیں، سرکاری ملازمین کی پنشن میں کسی قسم کی کٹوتی قابل قبول نہیں ہے۔