انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) نے پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے یہ سروے جاری کیا ہے, جس کے مطابق 69 فیصد شرکاء نے وزیراعلیٰ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق آئی پی او آر کے سروے میں 32 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو شاندار جبکہ 31 فیصد نے اسے اچھا قرار دیا۔
Survey report released on the two-year performance of the Punjab government.
— PMLN (@pmln_org) April 13, 2026
🔹The Institute for Public Opinion Research issued the report after gathering public feedback.
🔹69% of people expressed satisfaction with the Chief Minister and stated that development is progressing… pic.twitter.com/TgjLzQfyx7
سروے میں شامل 56 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے وزیراعلیٰ پنجاب کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے رائے دیتے ہوئے 33 فیصد افراد نے ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کو سراہا، 30 فیصد نے ویمن ویلفیئر اور پروٹیکشن اقدامات کو مثبت قرار دیا، جبکہ 29 فیصد نے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری کو قابلِ ذکر پیش رفت قرار دیا۔
سروے کے مطابق 55 فیصد شرکاء نے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔






