انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشنز، جن میں 4 دن کھولنے یا ہائیبرڈ نظام کے بارے میں دعوے کیے جا رہے تھے، کو مکمل طور پر جعلی قرار دیا، پنجاب میں کلاسز صرف فزیکل ہوں گی اور آن لائن تعلیم کے کسی نظام کی طرف نہیں جایا جا رہا۔
انہوں نے والدین اور طلبا کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کو وقت پر تعلیمی اداروں میں بھیجیں تاکہ پڑھائی میں شرکت یقینی بنائی جا سکے، معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور کوئی بھی مداخلت یا خلل تعلیم کے معیار پر اثر نہیں ڈالے گا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعلیم کی مسلسل فراہمی اور طلبا کی حاضری کو یقینی بنانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی تعلیم کو ترجیح دیں اور ہر ممکن تعاون کریں تاکہ تعلیمی نظام مؤثر انداز میں چلتا رہے۔
رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب کے اسکول یکم اپریل سے دوبارہ کھل جائیں گے۔
— Rushna Khan (@RushnaZamir25) March 28, 2026
مزید یہ کہ صوبائی تعلیمی حکام نے تمام اسکولز اور یونیورسٹیوں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ یکم اپریل سے مکمل حاضری کے ساتھ کلاسز کا آغاز کریں اور کسی بھی قسم کی کمی کو فوری طور پر رپورٹ کریں۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب تعلیمی ماہرین اور والدین میں طلبا کی فزیکل تعلیم کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش دیکھی جا رہی تھی، اور حکومت نے اس بات کو یقینی بنانے کا اعلان کیا کہ تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔







