ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کے مطابق پنجاب کو خیبرپختونخوا سے ملانے والے دریا کے پل پر واقع پنجاب پولیس کی داجل چیک پوسٹ پر افطار کے وقت حملہ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت ایک شہری بھی زخمی ہوئے۔


ڈی پی او کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار فہیم اورشہباز شہید ہوگئے جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

ڈپٹی کمشنر احسان علی کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور حملے کے بارے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانے کے بعد افغانستان کی عبوری حکومت کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔