نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے اثرات ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔







