آج سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27 ویں آئینی ترمیم منظور کر لی۔ تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا، تاہم سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔
اپنے بیان میں سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ انڈیا کو پاک فوج نے شکست دی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے میں نے ووٹ دیا اور اسی وجہ سے آج سینیٹ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ پارٹی ممبران کی جانب سے مجھ پر طنز کیا گیا، انہیں اخلاقیات سیکھنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کی گرفتاری کے وقت پارٹی نے آواز بلند نہیں کی اور میں اپنے فیلڈ مارشل کے سبب ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس 13 نومبر کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ سیف اللہ ابڑو 2021 میں پی ٹی آئی ٹکٹ پر سندھ سے منتخب ہوئے تھے اور ان کی مدت مارچ 2027 تک تھی۔







