بلاول بھٹو نے مسلم لیگ (ن) پر گلگت بلتستان کے انتخابات چوری کرنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ مسلم لیگ (ن) ان کی جماعت کا مینڈیٹ چوری کرے اور وہ ایوان میں بیٹھ کر تالیاں بجاتے رہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ جب تک عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جاتا، ان کی جماعت احتجاج جاری رکھے گی۔
حکومت گلگت بلتستان الیکشن چھیننے میں کامیاب نہیں ہو گی، ہم حکومت بنا لیں گے، بلاول بھٹو pic.twitter.com/XOienkEQlM
— Khurram Iqbal (@khurram143) June 12, 2026
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں عوامی حمایت کے بل بوتے پر حکومت بنائے گی اور انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرے گی۔






