ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی تقریباً 36 پیسے فی لیٹر ،جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 10 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔

تیل کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری 15 دسمبر کو اوگرا کی جانب سے وزیراعظم کو بھجوائی جائے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 9 پیسے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 270 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 181 روپے 16 پیسے اور لائٹ ڈیزل 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔