ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.40 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث سپل ویز 31 اگست کو صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔

انتظامیہ نے سپل ویز کھولنے کے پیش نظر ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سپل ویز کھولنے سے قبل تمام متعلقہ ادارے ضروری احتیاطی تدابیر یقینی بنائیں۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور پانی کے ممکنہ تیز بہاؤ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔