نورین نیازی کو اس حادثے میں ہاتھ، پاؤں اور ناک پر چوٹیں آئیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہیں فوراً زیرِ تعمیر نالے سے نکال کر قریب ہی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

اس دوران ان کے ساتھ موجود ایک اور خاتون بھی گر کر زخمی ہو گئیں، جنہیں بھی فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور سیوریج لائن کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پی ٹی آئی فوبیا پر مشتمل 40 ارب کا فائر وال منصوبہ ناکام ہوچکا: شیخ وقاص

واقعے کے بعد مقامی افراد اور عینی شاہدین نے زیرِ تعمیر نالے کے ارد گرد حفاظتی اقدامات میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا ہے، تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

نورین نیازی کی صحت کے بارے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ خطرے سے باہر ہیں اور مزید علاج کے لیے طبی عملے کی نگرانی میں ہیں۔