ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ شہری حارث نے علاقے میں قائم اسکریپ گودام کے خلاف کنٹونمنٹ بورڈ میں شکایت درج کروائی تھی۔ شکایت پر انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے گودام بند کرادیے تھے، جس پر گودام مالکان اور ان کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر انتقاماً حارث کو پکڑ لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے شہری کو رسیوں سے باندھ کر پائپوں، ڈنڈوں، لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ کچھ ملزمان کے ہاتھوں میں اسلحہ بھی دکھائی دیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق ویڈیو فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
تھانہ سٹی کے علاقہ گوالمنڈی میں شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کا معاملہ, ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ویڈیو میں مسلح نظر آنے والا مرکزی ملزم گرفتار کیا جا چکا ہے, ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں, pic.twitter.com/YP7v7C9GyY
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) October 22, 2025
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔







