وزیراعظم شہباز شریف کی اقتصادی گورننس اصلاحات کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے مالی بفرز کا قیام ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2025 میں بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، تاہم رواں سال سیلاب کے باوجود ہم نے عالمی دنیا سے مدد نہیں مانگی کیونکہ ہمارے پاس معاشی بفرز موجود تھے۔

وزیر خزانہ کے مطابق معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں اور مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے۔ معاشی اصلاحات کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کے قریب رہی اور مارکیٹ میں تیزی مضبوط لیکویڈیٹی کی وجہ سے آئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2026 میں 16 نئے آئی پی اوز متوقع ہیں، جو مارکیٹ کی بہتری کے مثبت اشاریوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔