سرکاری خبررساں ادارے پی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پرجاری  بیان میں وزیرِاعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر سپاہی کو با اختیار اور مضبوط بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 31 جنوری کو دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے پولیس افسران، جوانوں اور عام شہریوں کے لواحقین سے ملاقات کی گئی اور بلوچستان حکومت ان کے دکھ اور تکلیف میں برابر کی شریک ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت کسی بھی شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور صوبائی حکومت لواحقین کی ہر ممکن مدد اور سرپرستی جاری رکھے گی۔