میاں منظور وٹو نے 1993 میں وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں اور صوبائی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ طویل عرصے تک مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہے اور قومی سیاست میں فعال رہے۔

سیاسی سفر کے آغاز میں میاں منظور وٹو 1985 سے 1993 تک پاکستان مسلم لیگ کا حصہ رہے۔ بعد ازاں 1993 سے 1995 تک انہوں نے مسلم لیگ جونیجو میں شمولیت اختیار کی۔

1995 سے 2002 کے دوران وہ پاکستان مسلم لیگ جناح سے وابستہ رہے، جب کہ 2002 سے 2008 تک پاکستان مسلم لیگ (ق) میں خدمات انجام دیتے رہے۔

2008 سے 2018 تک میاں منظور وٹو پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ رہے، اس کے بعد 2018 سے 2020 تک انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

مزید پڑھیں: انڈیا کے پاس ہمارے آئینی عمل پر سوال اٹھانے کا کوئی جواز نہیں، پاکستان

2020 کے بعد میاں منظور وٹو نے دوبارہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور آخری وقت تک اسی جماعت سے وابستہ رہے۔

میاں منظور وٹو کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔