چھاپے کے دوران ٹی ایل پی کے دفتر سے ملکی، غیرملکی کرنس برآمد کی گئی جس میں انڈین کرنسی بھی شامل ہے۔

دفتر سے تقریباً 11 کروڑ 42 غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی جس میں انڈین روپیہ، ڈالرز، یورو، پاؤنڈ ریال ودیگر شامل ہیں۔ انڈین پچاس ہزار روپیہ اور تقریباً 72 کروڑ روپے پاکستانی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر سےایک کلو 922 گرام سونا اور 989 گرام چاندی برآمد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف برانڈز کی 69 گھڑیاں، سونے کے 445 گرام وزن کی 28 چوڑیاں اور کڑے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ٹی ایل پی دفتر سے سونے کے 490 گرام وزن کے 12 بریسلیٹ، 24 ہار، چین اور لاکٹ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سونے کے 355 گرام وزن کی 46 انگوٹھیاں، چھ بریسلیٹ، 72 دیگر چیزیں اور چاندی کے 460 گرام وزن کا ایک تاج اور 32 انگوٹھیاں برآمد کی گئی ہیں۔

ٹی ایل پی کے دفتر سے بڑی تعداد میں پرائز بانڈ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔