آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ میں پارلیمنٹیرینز، سینئر سول اور ملٹری افسران کے ساتھ تعلیمی و سماجی شعبوں کے نمائندے بھی شریک تھے۔ صدر زرداری نے ورکشاپ مکمل کرنے پر شرکا کو مبارکباد دی اور قومی سلامتی کے حوالے سے آگاہی بڑھانے میں ان کی لگن کو سراہا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ پاکستان میں مکالمے کو فروغ دینے کے نمایاں پلیٹ فارمز میں سے ہے اور یہ ملک کو درپیش موجودہ سکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کوئی سیاسی قیدی نہیں، 190 ملین پاؤنڈ میگا کرپشن کیس میں سزا یافتہ مجرم ہیں، عطاء اللہ تارڑ


صدر مملکت نے خطاب میں باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا اور اختتامی تقریب میں ورکشاپ کے فارغ التحصیل شرکا میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ ورکشاپ ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے اور قومی حکمتِ عملی مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔