ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ سے متعلق بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، جب کہ اقلیتوں کے حقوق کمیشن اور پاکستان اینیمل کونسل سے متعلق بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔
مشترکہ اجلاس تقریباً 9 ماہ بعد منعقد ہو رہا ہے، جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کریں گے۔ حکام کے مطابق موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں یہ اجلاس نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔







