پاکستان ٹیلی ویژن کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات
— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 11, 2025
ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت
دونوں قائدین کا اس عزم کا اعادہ کہ غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں اور… pic.twitter.com/nqgF7ioNrj
دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔
دونوں قائدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔
ملاقات میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزراء سید محسن رضا نقوی، چوہدری سالک حسین، اعظم نذیر تارڑ، خالد حسین مگسی اور عبدالعلیم خان بھی موجود تھے۔







