انہوں نے ایک بار پھر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا صدر ٹرمپ نے مذاکرات کے عمل میں عالمی امن کے لیے غیر متزلزل عزم دکھایا، قطر، مصر اور ترکیہ کے رہنماؤں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا فلسطینی عوام کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے بے مثال قربانیاں دیں، ایسی تکلیف دہ صورتحال دوبارہ کبھی نہیں دہرائی جانی چاہیے۔

شہباز شریف نے مسجد اقصیٰ میں حالیہ اشتعال انگیزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو قابضین اور غیر قانونی آبادکاروں کو جواب دہ ٹھہرانا ہوگا، عالمی برادری سے اپیل ہے کہ امن کی کوششوں کو کمزور کرنے والے اقدامات روکے جائیں۔

ان کا کہنا تھا پاکستان دوست ممالک کے ساتھ مل کر امن کے لیے کام جاری رکھے گا، فلسطینی عوام کے لیے امن، سلامتی اور وقار یقینی بنایا جائے گا، فلسطینیوں کے حقوق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تسلیم کیے جائیں۔کیکوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے معاہدے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔