سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے بے نظیر شاہ کی اے آئی سے بنائی گئی جعلی ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس کے باعث صحافی برادری اور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
اسی دوران پبلک مقام پر شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ایک شخص کی جانب سے بدتمیزی اور ہراسانی کی ویڈیو بھی سامنے آئی، جس نے معاملے کو مزید سنگین بنا دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے دونوں واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
کسی بھی صحافی کو ہراساں کرنے یا ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
An X account, followed by the Information Minister @TararAttaullah, has made an AI-video of me.
— Benazir Shah (@Benazir_Shah) November 16, 2025
But as we’ve said before, we’ll say it again: #AttacksWontSilenceUs. https://t.co/3nO9uFRyfz
انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث شخص کی فوری شناخت اور نشاندہی کی جائے جبکہ جعلی ویڈیو بنانے اور پھیلانے والوں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کی جائیں۔
وزیر اطلاعات نے یقین دلایا کہ کسی بھی صحافی کو ہراساں کرنے یا ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب صحافی بینظیر شاہ نے اس جعلی ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ ایکس اکاؤنٹ ہے جسے وزیر اطلاعات تارڑ عطا اللہ نے فالو کیا ہوا ہے، اس نے میری اے آئی سے قابل اعتراض ویڈیو بنائی ہے۔ لیکن جیسا کہ ہم پہلے کہہ چکے ہیں اور دوبارہ کہیں گے، ایسی حرکتیں ہمیں چپ نہیں کرا سکتیں۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں نے دونوں معاملات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کے ڈیجیٹل سراغ کی بنیاد پر کارروائی کو تیز کر دیا گیا ہے۔






