گفتگو کے دوران فرانسیسی صدر نے پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کرانے اور دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور وزیراعظم کو مبارکباد دی۔
صدر میکرون نے اسلام آباد میں ہونے والے آئندہ امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
آج دوپہر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو فرانس کے صدر عزت مآب ایمانوئل میکرون کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 9, 2026
گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران صدر میکرون نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کرانے اور دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر… pic.twitter.com/gs1TFy34zd
وزیراعظم شہباز شریف نے فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن کی بحالی کے لیے فوری طور پر تشدد اور خونریزی کا خاتمہ ضروری ہے۔
گفتگو کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔







