تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر غور ہوگا۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک عالمی و علاقائی فورمز، خصوصاً تنظیمِ تعاونِ اسلامی (او آئی سی)، اکانومک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) اور اقوامِ متحدہ (یو این) میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کا یہ دورہ آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید ہے۔