مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔
چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی۔






