تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن انیل کمار نے ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ صوبے بھر میں شراب کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی جائے اور تمام شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔
صوبائی وزیر داخلہ و قانون ضیا لنجار نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شراب کی فروخت پر پابندی عائد کرنے سے ایک بہت بڑا طبقہ اس سہولت سے محروم ہو جائے گا۔
سندھ اسمبلی میں شراب خانوں پر پابندی کی قرارداد مسترد#ARYNews pic.twitter.com/3V6BiubG1s
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 10, 2026
انہوں نے کہا کہ آج ان کے دوست کچھ زیادہ جذباتی نظر آ رہے ہیں، جس کے بعد ایوان نے قرارداد مسترد کر دی۔
ایوان نے ایم کیو ایم کی رکن قراۃ العین خان کی جانب سے پیش کی گئی دو قراردادیں بھی مسترد کر دیں۔ ایک قرارداد جنسی زیادتی اور بچوں کو ہراسانی سے بچانے کے لیے لائف بیسڈ اسکل لرننگ سے متعلق تھی، جب کہ دوسری قرارداد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے سے متعلق تھی۔






