یہ بات صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیشن سنگھ اروڑا نے کرتارپور صاحب گردوارہ گورننگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کی صدارت سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے کی۔
Dr Chauhan termed the Kartarpur Corridor a symbol of humanitarian values and interfaith harmony, reaffirming Pakistan’s commitment to providing the best possible facilities to Sikh pilgrims. Sardar Ramesh Singh Arora pledged continued efforts for warm hospitality. pic.twitter.com/5Ii0qIZ6b9
— Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony (@MORAisbOfficial) February 19, 2026
اجلاس میں وزارتِ داخلہ، وزارتِ خارجہ، وزارتِ خزانہ، پلاننگ کمیشن، وزارتِ دفاع، وزارتِ قانون و انصاف، وزارتِ اطلاعات و نشریات، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے نمائندوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک کے آغاز پر امریکی صدر ٹرمپ کا مسلمانوں کے نام پیغام
سیکریٹری مذہبی امور کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی اور انسان دوستی کی روشن مثال ہے، جہاں آنے والے یاتریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
اجلاس کے دوران بھارتی آبی جارحیت اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ مقامات کی مرمت اور بحالی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ دو ہفتوں کے اندر گورننگ کونسل کا دوبارہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔







