بیان میں یاد دہانی کرائی گئی کہ اس سے قبل منگل کے روز ضلع ژوب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں انڈین سپانسرڈ 8 خوارج ہلاک کیے گئے تھے۔
جمعرات کو جاری کردہ تازہ بیان کے مطابق بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے ژوب میں ایک اور کارروائی کے دوران انڈین پراکسی فتنہ الخوارج سے وابستہ مزید 10 دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال ہو چکا تھا۔
ترجمان افواج پاکستان نے کہا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر وژن عزم استحکم کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گی۔







