ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے راستے میں ان کی گاڑی روک کر انہیں حراست میں لے لیا۔

سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا نے بھی اپنے رہنما کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے تاحال اس گرفتاری کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: استنبول مذاکرات،  کسی بھی معاہدے یا یقین دہانی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے قابلِ تصدیق نظام وضع کیا جائے  پاکستان

ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ پولیس نے صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرنے کے بعد فیصل آباد پولیس کے حوالے کردیا ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔ پولیس نے دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس پر چھاپا بھی مارا تھا، تاہم وزیراعلیٰ وہاں موجود نہیں تھے۔