تفصیلات کے مطابق جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ آپ نے ہم سے ازخود نوٹس کا اختیار لے لیا، فوجداری مقدمے میں ملاقات کا حکم کیسے دے سکتے ہیں؟

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

کیس کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، عدالت نے کہا کہ آئندہ تاریخ بعد میں دی جائے گی۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ جو کیس ہمارے سامنے ہے ہی نہیں اس پر حکم کیسے جاری کریں؟

یہ بھی پڑھیں: منظم عوامی جدوجہد ناگزیر ہوچکی، ‘عمران خان رہائی فورس’ قائم کریں گے: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کی، توشہ خانہ میں سزا معطل ہوئی لیکن فیصلہ معطل نہیں ہوا، فیصلہ معطل نہ ہونے کی بناء پر الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا۔