سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 30 جنوری 2023 کو پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 84 افراد جاں بحق ہوئے جن میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی تھی۔ 4 مارچ 2022 کو پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں شیعہ مسجد پر خودکش حملے میں کم از کم 62 نمازی شہید ہوئے۔

30 جنوری 2015 کو ضلع شکارپور، سندھ میں شیعہ مسجد پر دھماکے کے نتیجے میں 61 افراد جاں بحق ہوئے۔ 5 نومبر 2010 کو درہ آدم خیل کی قومی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران خودکش حملے میں 66 افراد شہید جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوئے۔

16 ستمبر 2016 کو مہمند ایجنسی میں مسجد کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 36 نمازی جاں بحق ہوئے۔ 29 ستمبر 2023 کو ہنگو میں مسجد کے اندر ہونے والے دھماکے میں 5 افراد شہید ہوئے۔

مزید یہ کہ 19 فروری 2010 کو کوہاٹ میں شیعہ مسجد پر خودکش حملے میں 33 افراد جاں بحق ہوئے۔ 4 فروری 2012 کو پاراچنار میں بازار کی مسجد کے قریب خودکش حملے میں 40 سے زائد افراد شہید ہوئے جبکہ 23 جون 2017 کو پاراچنار میں امام بارگاہ کے قریب کار بم دھماکے میں 67 افراد جاں بحق ہوئے۔

26 اگست 2010 کو کرم ایجنسی کی سپین تال مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 33 افراد شہید ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مسجد پر خودکش حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ حالیہ واقعے میں باجوڑ ایجنسی میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے واقعات کے تدارک کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔