این ڈی ایم اے نے سری لنکن ایئرلائنز کے ذریعے لاہور سے کولمبو مزید 20 ٹن امدادی سامان روانہ کیا ہے، جس میں ترپال اور خشک دودھ شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم پہلے سے ہی سری لنکا میں موجود ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ این ڈی ایم اے نے کہا کہ کمرشل پروازوں کے ذریعے مزید امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
*Always standing together* 🇵🇰🤝🇱🇰
— Pakistan High Commission Sri Lanka (@PakinSriLanka) December 4, 2025
*Pakistan stands with Sri Lankans —*
In yet another bounteous gesture of humanitarian support Pakistan National Disaster Management Authority (NDMA) in coordination with Sri Lankan airline has sent 80 Tons of humanitarian assistance in 4 trips pic.twitter.com/pM0vBvaOl6
اس سے قبل پاکستان 20 ٹن امدادی سامان سی-130 کے ذریعے اور 200 ٹن سامان بحری جہاز کے ذریعے بھی سری لنکا بھجوا چکا ہے۔ پاکستان نیوی کے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر بھی متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے متاثرین کی ہر ممکن مدد جاری رہے گی۔ یہ امدادی سرگرمیاں دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور علاقائی یکجہتی کا واضح اظہار ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سری لنکا میں آنے والے سمندری طوفان ’دتوا‘ نے تباہی مچا دی تھی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 465 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ 366 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔






