حکام کے مطابق موبائل فون سروس کی بندش کا آغاز آج صبح 6 بجے کیا گیا۔ سروس معطل ہونے سے شہریوں کو فون کالز اور موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے معاون بابر یوسفزئی نے بتایا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے عوام سے عارضی مشکلات پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون سروس رات تک معطل رہے گی، جس کے بعد اسے بحال کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
واضح رہے کہ محرم الحرام کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں سکیورٹی انتظامات سخت کیے جاتے ہیں اور بعض حساس علاقوں میں موبائل فون سروس عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔







