ڈپٹی کمشنر زیارت کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی کامیاب کارروائی پرزیارت انتظامیہ اور لیویزفورس کو سراہا۔
ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے ہلاک تینوں دہشتگرد افغانی تھے۔
پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔۔!! pic.twitter.com/yjeMGysQ36
— Khurram Iqbal (@khurram143) November 24, 2025
خیال رہے کہ آج صبح پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر 3 خودکش بمباروں نے حملہ کیا تھا، ایک دہشتگرد نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا جس کے بعد دو دہشتگرد اندر داخل ہوئے۔
یاد رہے کہ پولیس اور ایف سی حکام کے مطابق اندر داخل ہونے والے دہشتگردوں کو ایف سی اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
خود کش دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوئے جبکہ 3 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اور خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے آئی جی پختونخوا ذوالفقار حمید سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔







