وزیر اعظم نے تاکید کی ہے کہ تمام ادارے باہمی رابطہ اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ تمام سیکیورٹی ادارے موجودہ صورتحال کے پیش نظر  الرٹ ہیں اور  ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ ایران میں موجود تمام پاکستانیوں کو بحفاظت واپس لایا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو آذر بائیجان کے ذریعے بحفاظت پاکستان لایا جائے ، وزارت خارجہ  آذربائیجان کی حکومت سے فوری رابطہ کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی  زیر قیادت،  افواجِ پاکستان قومی جذبے کے ساتھ اپنے  بہترین انداز میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔


دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز  جو قربانیاں دی رہی ہیں، اس پر پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ تمام اداروں کو ہدایت کی کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر جامع اور مؤثر حفاظتی اقدامات فوری طور پر یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ تمام ادارے باہمی رابطہ اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تمام سیکیورٹی ادارے موجودہ صورتحال کے پیش نظر  الرٹ ہیں اور  ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایران کی صورتحال کے پیش نظر ، وزیر اعظم کی وزارت خارجہ کو، ایران میں موجود  پاکستانیوں کو وطن واپس بخیریت لانے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستانیوں کو آذر بائیجان کے ذریعے بحفاظت پاکستان لایا جائے ؛وزیر اعظم نے اس سلسلے میں،  وزارت خارجہ  کو آذربائیجان کی حکومت سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی  زیر قیادت،  افواجِ پاکستان قومی جذبے کے ساتھ اپنے  بہترین انداز میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں ؛دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز  جو قربانیاں دی رہی ہیں، اس پر پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے. 

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر امور کشمیر ، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام، چاروں صوبائی چیف سیکٹریز ، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ  سرکاری افسران نے شرکت کی.


وزیراعظم پاکستان اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کی شام قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

ٹیلی فون کال کے دوران وزیر اعظم نے ایران پر اسرائیلی حملے، جس کے بعد قطر کے ساتھ ساتھ دیگر خلیجی ممالک میں بھی افسوسناک حملوں، سنگین علاقائی کشیدگی کی شدید مذمت کی۔

دوحہ میں اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے موجودہ بحران کے دوران برادر ملک قطر کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے امیر کو یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ قطر کے برادر عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔